میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں محکمہ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا جس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈائریکٹر جنرل ورکس طارق مغل، تمام اضلاع کے چیف انجینئرز اور دیگر افسران نے شرکت کی
اجلاس میں شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری اور کام بروقت مکمل نہ ہونے پر میئر کراچی کی انجینئرز کی سرزنش،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جی الانہ روڈ کے ٹھیکیدار کی ادائیگی روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو ٹھیکیدار معیاری کام نہیں کرے گا انہیں ادائیگی نہ کی جائے۔ تمام اسکیموں کے لئے فنڈز دستیاب ہیں محکمہ انجینئرنگ کاموں میں تیزی لائے۔ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی 482 اسکیموں کے لئے 2488 ملین روپے کے ایم سی کو موصول ہوئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اب تک ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیموں پر 700 ملین روپے خرچ ہوئے ہیں،125 پروینشل اسکیموں کے لئے 4250 ملین روپے موصول ہوئے ہیں۔پروینشل اسکیموں پر 2296 ملین روپے اب تک خرچ ہوئے ہیں۔جو ٹھیکیدار کام نہیں کر رہے انہیں انہیں دس روز کا نوٹس دے کر بلیک لسٹ کردیا جائے۔فرم کے ساتھ ساتھ ٹھیکیدار کو بھی بلیک لسٹ کیا جائے۔
