محکمہ خوراک کو کرپشن سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے:عبدالجبار خان

وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کو کرپشن سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے فرض شناس، بے داغ اور قابل افسران کی حوصلہ افزائی کر کے ان کو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے

کوٹری میں گندم کے گودام کا اچانک دوره کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کہا کہ آئندہ سیزن میں باردانے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے گندم کو ضائع ہونے اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کے لیے عملی کام کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت گندم کے آنے والے سیزن کے لیے باردانے کی کمی کو فوری دور کرنے اور وافر مقدار میں باردانه اسٹاک کرنے کے لیے ابھی سے سرگرم ہے۔

عبدالجبار خان نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار نہ صرف گندم کو ضائع ہونے سے بچانا ہے بلکہ حکومت اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کے لیے میں خود میدان عمل میں ہوں۔ محکمہ کو کرپشن سے بچانا میری اولین ترجیح ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں خود مختلف گوداموں پر چھاپے مار رہا ہوں۔

عبدالجبار خان نے مزید کہا کہ کہا کہ بے داغ اور قابل افسران کی حوصلہ افزائی کر کے ان کو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے وزیر خوراک نے خود گندم کے سیمپل کا تفصیلی معائنہ کیا وزیر خوراک سندھ نے کہا کہ گندم کے گوداموں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے کسی قسم کی شکایات,غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے محکمے کے ملازمین کی شکایات کو سنا اور جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں