کراچی: شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
صبح سویرے اورنگی ٹاؤن، گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، نمائش چورنگی پر بوندا باندی ہوئی۔
فیڈرل بی ایریا ،ایم اے جناح روڈ،شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، سکیم تینتیس اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی
سردی میں اضافے کی وجہ سے گرم کپڑوں کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے
