نیو کراچی ٹاؤن میں TMC کرکٹ چیمپئن ٹرافی 2024 کے فائنل کی رنگا رنگ تقریب،انعامات کی برسات

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں TMC   کرکٹ چیمپئن ٹرافی 2024   کے فائنل کی رنگا رنگ تقریب۔تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیو کراچی ٹاؤن کی ٹیموں کابہترین کھیل کا مظاہرہ۔ کرکٹ میچ میں شائقین کرکٹ اور بچوں کی بڑی تعدادکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھی۔ TMC   کرکٹ چیمپیئن ٹرافی 2024   کے فائنل میچ کی تقریب میں جماعت اسلامی کے امیر شمالی طارق مجطبٰی،جماعت اسلامی کے رضوان شاہ،  وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، جماعت اسلامی کے ذمہ داران، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتاق احمد،XEN   ایم این ڈی ندیم حیدر،سپرٹینڈنگ انجینئربی اینڈ آر اشفاق حُسین،ٹورنامنٹ انتظامی کمیٹی ممبران فیصل صغیر،آفتاب احمد، عمران شفیق،سینئر آفیسر باغات جاوید جمال،پبلک ریلیشن آفیسر نیو کراچی ٹاؤن عقیل اختر و دیگرٹاؤن افسران،الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ ونر ٹیم کو TMC   کرکٹ چیمپیئن ٹرافی دی۔فائنل میچ جیتنے والی یوسی 10   کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور CD-70  موٹر سائیکل بطور انعام دی گئی جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی یوسی 12  کی ٹیم کو  50,000  روپے انعام دیا گیا۔

فائنل تقریب میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب عوامی نمائندوں نے ترجیحی بنیادوں پر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا بیڑا اُٹھایا۔الحمد اللہ ہم نے TMC کرکٹ چیمپیئن ٹرافی کا انعقاد کیا جس میں نیو کراچی ٹاؤن کے نوجوانوں کی یونین کمیٹیز کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیں،اس تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے، یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں کراچی کے نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے زریعے مایوسیوں کی طرف دھکیلا گیا ہم کراچی کے نوجوانوں کے لئے اُمید کی کرن بنے ہیں انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن کے نوجوان کرکٹ،فٹبال،ہاکی اور دیگر کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ہم سمجھتے ہیں کہ نیو کراچی ٹاؤن میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جارہا ہے ہم نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے زریعے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور نیو کراچی ٹاؤن میں کھیلوں کی فروغ کے لئے آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن کا نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرکے کامیاب زندگی گزارے اورپاکستان کا نام روشن کرے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں