کراچی: رانا محبوب اختر کی کتاب ’’سندھ گلال‘‘ کی تقریب رونمائی

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ملک کے نامور ادیب رانا محبوب اختر کی کتاب ’’سندھ گلال‘‘ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت پروفیسر سحرانصاری نے کی جبکہ سابق وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

سندھ کی معروف ادیبہ نور الہدی شاہ، ڈاکٹر فہمدہ حسن، عنبرین حسیب عنبر، بخشن مہرانی اور دیگر نے شرکت کی۔

پروفیسر سحرانصاری نے کہا کہ رانا محبوب اختر نے اپنی کتاب میں بھتر کام کیا ہے، ان کی کتاب میں موہن جی دری سے ملتان تک کی تاریخ ملتی ہے،رانا محبوب اختر نے اپنی کتاب میں موہن جو دڑو کی سمبارا اور شاہ لطیف کی شاعری کا بھی حوالہ دیا ہے جو بہترین کام کی عکاسی کرتاہے۔

مدد علی سندھی نے کہا کہ رانا محبوب اختر بہترین مصنف ہیں ان میں نثر لکھنے کا ایسا ہنر ہے کہ میں نے ان کی کتاب ایک ہی رات میں پڑھ لی کیونکہ مجھے اس سے اتنا لطف آیا کہ میں نے پوری کتاب پڑھنا مناسب سمجھی۔ سندھ کی تاریخ کا احاطہ رانا محبوب اختر نے کیا ہے اگر کوئی ان کی کتاب کا ترجمہ کرے تو میں کلچرل ڈپارٹمنٹ کو ان کی کتاب کو شائع کرنے کا کہوں گا، سندھ کی تاریخ سات ہزار سال پرانی ہے مگر ہم ہم ابھی تک ہزاروں سال پرانی تاریخ تک نہیں پہنچے۔

معروف ادیبہ نور الہدیٰ شاہ نے کہا کہ رانا محبوب اختر کی کتاب پڑھ کر بہت خوشی ہوئی انہوں نے نہ صرف کتاب لکھی بلکہ سندھی کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے ایک کتاب لکھی جو بہترین کام ہے ان کی کتاب کا سندھی میں ترجمہ کیا جائے، اس لیے جو بھی اردو زبان پر عبور رکھتا ہے وہ اسکا ترجمہ کرے۔۔سندھ اپنی بقا کے سوال پر کھڑا ہے، شاہ لطیف کی شاعری میں مزاحمت موجود ہے۔

رانا محبوب اختر کا کہنا تھا کہ میں دریائے سندھ کے آخری تک جا چکا ہوں، اگر یہی صورتحال رہی تو ممکن ہے کہ دنیا کو ایک اور موھن جو دڑو دیکھنے کو ملے، میں نے پہلے سندھ گھوما پھر کتاب لکھی ہے،تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عنبرین حسیب عنبر نے کہا کہ سندھ کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ رانا محبوب اختر کراچی میں نہیں رہتے لیکن سندھ سے محبت کرتے ہیں، وہ کراچی سے مختلف مقامات پر جاتے ہیں اور جب تک وہ سندھ نہیں جاتے، ان کی روح بے چین رہتی ہے۔

ڈاکٹر فہمیدہ حسن نے کہا کہ رانا محبوب اختر نے سندھ کی تاریخ پر کتاب لکھی ہے ہر شخص کو اس کتاب کو پڑھ کر تاریخ سے واقف ہونا چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں