اٹک اور نوشہرو فیروز میں ٹریفک حادثات کے دوران 16 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔
نوشہرو فیروز میں ٹرالر اور وین میں تصادم سے 6 افراد جان کی بازی ہارگئے
پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چھ افراد جان سے چلے گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں
حکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تمام تر افراد کا تعلق تگڑ برادری سے ہے، حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
اودھر میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس فتح جنگ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں میں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے، سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
