کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی پی واحد جماعت ہے جو ہمیشہ جمہوریت کے حصول اور آمریت کیخلاف کھڑی رہی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنی قائدشہید بینظیر بھٹو کو خراج عقید ت پیش کرنے آتے ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا سب کو علم ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں کہا بی بی شہید محروم طبقے کی آواز تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی جیالے شہید بی بی کے مشن کو جاری وساری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ہر اس شخص کی آواز تھیں جس کو انصاف اور حقوق نہیں ملے، ہم نے شہید بینظیر بھٹو کی شکل میں ایک عظیم قائد کو کھویا ہے، ہم نےایک لیڈرنہیں اس آواز کو کھو دیا ہے،ان کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ محترمہ کو شہید کرنے والوں نے یہ نہیں سوچاہوگا کہ شہید کا مشن جیالے آگے لیکر چلیں گے، بےنظیرکوختم کرنےوالےان کےویژن کوختم نہیں کرسکے،
شازیہ عطا مری کا کہنا تھا کہ وہ لوگ بھٹو کو پھانسی دیتے وقت بھی غلط فہمی کا شکارتھے،محترمہ کو نشانہ بناتے وقت بھی،پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جمہوریت کے حصول ،آمرانہ رویے کے خلاف کھڑی رہی۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 90ہزار قیدی دشمن کی جیلوں سے آزاد کرائے، تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہے، دفاع کرنے والے نے پاکستان کیلئے دفاع کیا۔جب بلاول بھٹو وزیر خارجہ بنے تو پاکستان کو ایک آئسولیشن کا سامنا تھا، پاکستان 2022کے سیلاب میں چیلنجز کا سامنا کررہا تھا، بلاول بھٹو سیلاب میں پاکستان کیلئے باہر سے مدد لائے، جن لوگوں کی خدمات ملک کو مضبوط بنانے کیلئے رہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے۔
