پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین نے معاہد ے پردستخط کر دیئے ہیں۔
معاہدے کے متن کے مطابق کرم میں اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا
2008میں طے مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا جبکہ معاہدے کے تحت فریقین کو اسلحہ جمع کرانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ کر م میں امن و امان کے قیام کیلئے 3 ہفتوں سے جرگہ جاری تھا، اب دونوں فریقین معاہدے کے نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔
