اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد ایک جمہوری اور خود کفیل پاکستان کا وژن رکھتے تھے، قائداعظم نے وہ کردکھایا جس کوبہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔ ہم قائد کی بصیرت، غیرمتزلزل ہمت اور بے مثال عزم کی یاد تازہ کر رہے ہیں.
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی انتھک محنت کی بدولت ہمارا وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔ قائد کی جدوجہد کا سفر یقین کی طاقت کے ذریعے خوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے۔
