سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آٸینی ترمیم غیر آئینی، غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 26 ویں ترمیم سے آئین کی اہم خصوصیات اور بنیادی اقدار ختم ہو گئی ہیں، ترمیم سے عدلیہ کی آزادی بھی ختم ہو گئی جبکہ بنیادی حقوق اور اختیارات کی تقسیم متاثر ہوئی ہے۔چھبیسویں ترمیم آئین کی بنیادی خصوصیات بدلنے، منسوخ کرنے یا ختم کرنے کی کوشش ہے، ترمیم آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست استدعا کی گئی کہ چھبیسویں ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، اس کے سیکشنز 7، 10، 14، 17، 21 اور 27 کو بھی غیر آئینی قرار اور ترمیم غیر قانونی اور غلط طریقے سے منظور کی گئی، چھبیسویں آٸینی ترمیم کے ذریعے ہونے والے تمام فیصلوں، نوٹیفکیشنز اور تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں