شرجیل انعام میمن کی، جنوبی وزرستان میں دہشتگردانہ حملے اور 16 جوانوں کے شہادت کی مذمت
کراچی,:شرجیل انعام میمن کی، جنوبی وزرستان میں دہشتگردانہ حملے اور 16 جوانوں کے شہادت کی مذمت
پوری قوم دہشتگردانہ حملے میں جوانوں کی شہادت پر غمزدہ اور افسردہ ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری قومی خودمختاری، امن و استحکام پر حملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود ہم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہیں۔مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے،شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں بے مثال حوصلے اور حب الوطنی کی مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔توری قوم شہداء کے لواحقین اور اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے