کراچی: پورٹ قاسم ریفرنڈم میں پیپلز ورکرز یونین نے میدان مار لیا ـ 214 ووٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔پیپلز لیبر یونین کی کامیابی بلاول بھٹو کے ویژن اور اسلم سمو کی قیادت کی جیت ہے۔عدنان حبیب صدیقی
پیپلز ورکر یونین کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ورکروں کی جانب سے جشن کا سماء
پورٹ قاسم میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز ورکر یونین اور یونائٹڈ ورکرز یونین فرنٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں پورٹ قاسم کے تمام ورکروں نے بھرپور تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنا ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے پیپلز ورکر یونین کے حق میں 584 ووٹ دیے جبکہ ورکر یونین فرنٹ کے حق میں 370 ووٹ کاسٹ کیے گئے اس دوران پیپلز لیبر بیوروڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی،جنرل سیکرٹری دارا سعید نجفی، انفارمیشن سیکرٹری احمر علی خان و دیگر اراکین نے اپنی حمایت یافتہ یونین پیپلز ورکرز یونین کہ حوصلہ کو بلند رکھنے کے لیے بورڈ قاسم ریفرنڈم میں شرکت کی ۔
اس دوران پیپلز لیبر یونین کے عہدے داران نے عدنان حبیب صدیقی اور دیگر عہدے داران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپ کے انے پر ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اس دوران عدنان حبیب صدیقی نے کہا کہ پیپلز لیبر یونین کی کامیابی بلاول بھٹو کے ویژن اور اسلم سمو کی قیادت کی جیت ہے اور میں دل کی گہرائیوں سے تمام جیتنے والے ورکروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدور دوست پالیسیوں اور پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کی انتھک محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
