شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو لیکر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو لیکر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

پاکستانی بیروت سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، وفاقی وزیر احسن اقبال اوردیگر حکومتی نمائندوں نے استقبال کیا

پاکستانیوں کوگلدستے پیش کئے اور خیریت دریافت کی۔ شام کی تازہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی وہاں پھنس گئے تھے

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کرکے پاکستانیوں کی واپسی کی راہ ہموار کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی کوئی پاکستانی ہوگا وہ تنہا نہیں ہوگا

احسن اقبال نے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں، قوم کا دکھ اور سکھ سانجھا ہوتا ہے، پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی پر لبنانی وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں