پشاور: ترجمان بشریٰ بی بی مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جو بھی ہوا اس کا احتساب اورجواب طلبی عمران خان کریں گے۔
اپنے بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور نہ ہی اس میں شرکت کی
مشال یوسفزئی کے مطابق بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا لیکن ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیاگیا تھا۔
