کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
مشترکہ قرارداد صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پیش کی
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے، سکیورٹی فورسز کو عوام سے لڑانے کی کوشش کی
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایک وزیراعلیٰ کی وفاق اور فیڈریشن کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگائے۔
