سندھ گورنمنٹ اور کلک کے بغیر میگا ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو سکتے: حاجی نواز علی بروہی

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیرحاجی نواز علی بروہی نے ٹاؤن میں کلک کے وفد کوآمد پر خوش آمدید کہا اور مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ منگھوپیر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں مگر سندھ گورنمنٹ اور کلک کے بغیر میگاترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو سکتے۔
چیئرمین نے مختلف یونین کونسلز کے مقامی رہنماؤں کو بھی میں شامل کیا اور ان سے علاقے کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منگھوپیر کو ایک مثالی ٹاؤن بنایا جائے گا، جہاں عوام کو تمام بنیادی سہولیات بآسانی دستیاب ہوں گی۔
کلک کے وفدنے ونگی گوٹھ اور مائی گاڑی میں دو بڑی اسکیمیں دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ علاقے کی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل پرجلد ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے جو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار یونین کونسل مائی گاڑی اور۔ ونگی گوٹھ کے دورے کے دوران کیا گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق ڈسٹرکٹ انجینیئر حسن شیخ، اے ڈبل ای آفاق عالم ،علاقائی معززین و دیگر افسران بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں