انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں:مریم نواز

لاہور: "بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد” وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کر دیا۔

مریم نواز نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دے دیا اور اشیائے خورونوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے نرخ بھی کنٹرول کرنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں