ترجمان حکومتِ سندھ سعدیہ جاوید کا پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست پر رد عمل

حکومتِ سندھ کی ترجمان و رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کا پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاہ سیاست اور کالے جادو کے سہارے چلنے والوں کی فائنل کال بھی ٹُھس ہو گئی

اپنے جاری بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ بندہ چھڑا کر ساتھ لے جانے تک ڈی چوک سے نہ ہلنے کے دعویداروں کو دنیا نے دُم دبا کر بھاگتے دیکھا،علیمہ خان نے بشریٰ گوگی کمپنی کی سیاسی لانچگ کو ناکام بنایا

سعدیہ جاوید نے کا کہنا تھا کہ سیاست کو کھیل اور  کارکنان کو اپنے معتقدوں  کا ہجوم سمجھنے والوں کا مقدر  بدنامی اور ناکامی ہے، پی ٹی آئی کی فائنل کال نے قوم کو 6 بہادر جوانوں کی لاشیں اور اربوں کے نقصان کے علاوہ کیا دیا؟ قوم کو پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی لاشیں دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں