پی ٹی آئی والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں:شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور انتشار پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومتیں جب منتخب ہوتی ہیں تو ان کا کام عوام خدمت، حلقے کے حقوق  کے لئے  کام  کرنا ہوتا ہے،  منتخب  حکومتوں کی ترجیح یہ ہونی چاہئے  کہ کس طرح  عوام کی امیدوں پر پورا اترا جائے،    پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی پوری ٹیم    چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری نے واضح  ہدایات دیں کہ عوام کے ساتھ الیکشن میں جو وعدے کئے گئے تھے، ہمیں ان کو پورا کرنا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  عوام کو یہ فکر نہیں کہ کون  کہاں ہے عوام کو صرف یہ فکر ہے  کہ مہنگائی کے اس دور میں اس کے مسائل  حل ہونے چاہئیں،   ملک میں کاروباری شخص، کسان، مزدور، ہر مکتبہ فکر کے لوگ  ریلیف مانگ رہے ہیں،  پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آتے ہی کسانوں کے لئے کسان کارڈ کا اجراع شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبے پر  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کہا ہے کہ  کوئی بھی چیز جو متنازعہ ہو وہ نہ ہو اور مذاکرات سے مسائل حل کئے جائیں،  جب تک  کسی بھی منصوبے پر کسی بھی  صوبے کے اعتراضات ہیں  ایسا  منصوبہ شروع   نہیں کیا جائے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سولرائزیشن کی ذریعے لوگوں کو  مفت بجلی کی فراہمی  کا کام کیا جارہا ہے، 21 لاکھ لوگوں  کو گھر  بنائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی دن رات کوشاں ہے کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، صحت اور تعلیم کے میدان میں بھی وزیر صحت  اور وزیر تعلیم اور ان کی پوری ٹیم کوشاں ہے کہ کس طرح عوام کو زیادہ سے زیادہ  سہولیات فراہم کی جائیں، تعلیم کو شعبے کو کس طرح بہتر کیا جائے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی میں ایک صوبے میں 90 سے زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں لیکن ان کا وزیر اعلیٰ اس وقت کہاں ہے، حکومتی  مشنری اور وسائل اس وقت کہاں استعمال ہو رہی ہے،  کیا وہ حکومت  ان  لوگوں کے داد رسی کر رہے ہے جن کے پیارے قتل کر دیئے گئے یا وہ اس وقت  وفاقی دارالحکومت  پر یلغار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے یہی ان کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 12 سالوں سے  خیبرپختونخواہ میں پی  ٹی آئی کی حکومت ہے، کیا وہ کوئی برا منصوبہ  بتا سکتے ہیں،  خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے اندوہناک واقعات ہوئے،  آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا گیا، بنوں جیل توڑا گیا، عوام کو کوئی رلیف  نہیں ملا، خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو اگر  روزگار ملتا وہ روزگار  کی تلاش میں سندھ یا دیگر صوبوں میں نہیں جاتے،  اس وقت دوبارہ انتشار کی کوشش کی جارہی ہے، اسٹاک مارکیٹ پلس پوانئٹ میں گئی ہے لیکن ایک انتشاری  ٹولہ ملک میں انتشار چاہتا ہے، ایک غیر ملکی صدر ملک میں موجود ہے اور یہ ملک میں انتشار کی سیاست کا پیغام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بھی مطالبہ عوام کے لئے نہیں کیا، وہ صرف اور صرف عمران خان کو باہر نکالنے کے لئے نکلے ہیں،  لوگ ان کی کال پر  گھر سے نہیں نکلتے لوگ بیزار ہو چکے ہیں، لوگوں کو انتشار کی سیاست میں دھکیلنا بند کریں، عوام کو روزگار ، علاج ، تعلیم، مسائل کا حل ریلیف چاہئے،  عوام کو انتشار، دہشتگردی، گالم گلوچ  کی سیاست نہیں چاہئے۔۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں