بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کا بیان ذاتی قرار دے دیا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان ان کا ذاتی بیان ہے، پارٹی کی پالیسی نہیں۔

رپورٹس کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی پالیسی پر پارٹی چیئرمین، سیکرٹری جنرل یا ترجمان ہی بیان دے سکتا ہے۔ بشریٰ بی بی جو کہہ رہی ہیں اس کی اپنی اہمیت ہے تاہم ان کا بیان ذاتی بیان ہے۔

بشریٰ بی بی نے کیا کہا تھا ؟

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا  کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں