چیئرمین مومن آباد ٹاؤن کا پانی کی قلت اور نکاسی آب کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار

کراچی: چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے مومن آباد میں پانی کی قلت لوڈ شیڈنگ  کے بڑھتے ہوئے مسائل اور عوامی احتجاج کے تدارک کیلئے محکمہ کے الیکٹرک واٹر کارپوریشن کے نمائندوں سے اپنے دفتر میں میٹنگ کی

اس موقع پر انکے ہمراہ مومن آباد ٹاؤن کی حدود میں موجود تھانوں کے SHO یوسی 7 کے چیئرمین ادریس شامزئی علاقائی معززین وائس چیئرمین نادرالرحمن،وائس چیئرمین آصف الرحمن فوکل پرسن خضر حیات اور اختر حرمین بھی موجود تھے

ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مومن آباد ٹاؤن میں پینے کے پانی کی قلت اور نکاسی آب کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی آب کی قلت کی وجہ سے عوام پانی خرید پر مجبور ہیں جبکہ عدم توجہی کے فراہمی آب کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

انہوں نے  Kالیکٹرک کے نمائندوں سے کہا کہ پانی کی سپلائی کے وقت لوڈ شیدنگ نہ جائے اس سے پانی کی سپلائی میں کافی بہتری آئیگی عوام کو پینے کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مشترکہ طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور وہ امید کرتے ہیں محکمہ واٹر کارپوریشن اور محکمہ K الیکٹرک کے افسران مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے مومن آباد میں رہائش پذیر عوام کی اکثریت کا تعلق غریب اور متوسط طبقہ سے ہے پانی کے ٹینکر خریدنا ان کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے

ملک عارف اعوان نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر سیوریج سسٹم کی مرمت و تبدیلی کیلئے اقدامات کررہی ہے مگر سہولیات کی فراہمی کے عمل میں جب تک تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کام نہیں کریں گے اس وقت تک سہولیات کی فراہمی  کے عمل میں کامیابی حاصل کرنا نا ممکن ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں