کراچی: چیئرمین یونین کمیٹی 6 مومن آباد ٹاؤن و ڈپٹی پارلیمانی لیڈرKMC صلاح الدین یوسفزئی نے کہا ہے کہ یونین کمیٹی میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ ٹاون چئیرمین مومن آباد ٹاون ملک عارف اعوان پالیمانی لیڈرKMC ویوسی چئیرمین یوسی4اسدامان اللہ کوآرڈینیٹر ٹاون چئیرمین معراج شاہ بھی موجود تھے
انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یونین کمیٹی میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے لہذاا س عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام افسران و عملہ اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے انجام دینے کی عادت کو اپنائیں تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے غفلت اور لاپرواہی میں مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ موقع پر موجود علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا اراکین کمیٹی اور بلدیاتی افسران عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ پوری یونین کمیٹی میں سیوریج کے نظام کی درستگی اور سڑکوں و اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچا کر انہیں ریلیف فراہم کیا جاسکے
موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یوسی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوسی میں موجود سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں پیور بلاک اورکارپیٹنگ کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے اور تمام جاری کاموں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے افسران و عملہ اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
