عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے: چیئرمین مورڑومیر بحر ٹاؤن

کراچی: مورڑومیربحر ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے افسران و عملہ کو اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے انجام دینے کی عادت کو اپنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار چیئرمین مورڑومیر بحر ٹاؤن نے کلک کے تعاون سے نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا

چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا مورڑومیربحر ٹاؤنمیں رہائش پذیر عوام کی شکایات کے اذالہ اور یہاں موجود مسائل کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تمام جاری کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے تمام امور میں اراکین کونسل کی مشاورت اور تجاویز کو خاص اہمیت دی جائے

موقع پر موجود اراکین کونسل نے کلک کے تعاون آفس کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لینے پر چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آفس کی تعمیر سے مورڑومیربحر ٹاؤنمیں رہائش پذیر عوام کے مسائل با آسانی حل ہوسکیں وہیں افسران و عملہ بھی پوری دلجمعی سے فرائض انجام دے سکے گا جبکہ بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ مورڑومیربحر ٹاؤن میں موجود مسائل کے خاتمہ اور جاری کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض انجام دیہی کو یقینی بنائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں