کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملائیشیا میں ہونے والے انٹرنیشنل تائیکونڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سید ابوہریرہ شاہ نے ملاقات کی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سید ابو ہریرہ شاہ کو شاباسی اور انعام دینے کا اعلان
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سید ابوہریرہ شاہ حقیقی چیمپئن ہیں، جنہوں نے صوبہ سندھ اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،سید ابوہریرہ کی شاندار کامیابی اس بات ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا مستقبل، اور درحقیقت پاکستان کا مستقبل، ہماری نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے،حکومت سندھ کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔اس بات کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو وسائل تک رسائی اور رہنمائی حاصل ہو۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں، صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں اپنی مزید کاوشیں جاری رکھے گی۔سندھ کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سید ابوہریرہ شاہ جیسے گولڈ میڈلسٹ کی محنت، لگن اور کوششوں سے مستفید ہوں۔
