اسموگ میں کمی کے باعث تمام ہوٹلز، ر یسٹورینٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو 8 بجے کی بجائے رات 10 بجے تک کھلا رکھنےکی اجازت ہوگی۔
محکمہ ماحولیات کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔ہوم ڈلیوری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
اس سے قبل ریسٹورینٹس میں ڈائن ان کی اجازت شام 4 بجے تک اور ٹیک اوے کی اجازت رات 8 بجے تک تھی۔
