وزیرِاعظم نےٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی کی ہدایت کردی

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت معیشت کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، عوامی ریلیف کو ہر دوسرے اقدام پر ترجیح دی جائے، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آگئی، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد پر آگئی،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، ٹیکس چوری کرنے والوں اور انکی معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں