میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8خوارج ہلاک،6 زخمی

شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8خوارج ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 نومبرکو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا آپریشن کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ 6زخمی ہوگئ،علاقے میں دیگر کسی بھی خوارج کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے اس عفریت کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں