کراچی: کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے 6 اضلاع میں 10 بلدیاتی نشستوں پر امیدواروں نے حصہ لیا۔
ضلع جنوبی، غربی، وسطی، کیماڑی، ملیر اور کورنگی میں پولنگ کا آغاز صبح 8 ہو گیا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا
کراچی کے 167 پولنگ اسٹیشن میں سے 136 انتہائی حساس، 26 پولنگ اسٹیشن حساس اور 5 نارمل قرار دیئے گئے
یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم 11 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردیئے گئے۔
یوسی 8 ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں قائم تمام 21 پولنگ جبکہ یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں 7 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 5 حساس قرار دیئے گئے تھے
یوسی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں تمام 31 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اور رینجرز کے جوان فرائز انجام دے رہے ہیں۔
