
پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل صباقمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیمار ہونے کی اطلاع دی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اُنہوں نے کئی روز قبل سیٹ پر موجود افراد کو ڈیزل کے استعمال سے منع کیا تھا مگر کسی نے اُن کی ایک نہ سنی۔
صبا قمر کا بتانا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کی غرض سے استعمال کیے گئے ڈیزل کے سبب اُنہیں کچھ دن پہلے پھیپھڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے اور وہ بہت برا محسوس کر رہی ہیں۔
اداکارہ صبا قمر کی اس اسٹوری نے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔
