ناظم آباد ٹاؤن میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز

وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاون نے جراثیم کُش اسپرے مہم کا افتتاح کیا۔

کراچی: میئر کراچی کی ہدایت پر ناظم آباد ٹاون میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے، وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاون نعمان صدیقی  نے جراثیم کُش اسپرے مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پرمیونسپل کمشنر اطہر سعید خان، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاون نے مہم کا افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، مکھیوں، مچھروں اور دیگر جراثیم پھیلانے والے حشرت الارض کی افزائش میں اضافے کی  وجہ سے ملیریا اور ڈئینگی جیسی مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ موجود رہتا ہے جس کے پیش نظر ناظم آباد ٹاو ن کے مکینوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچانے اور مکھیوں، مچھروں اور دیگر جراثیم کے خاتمے اور افزائش کو روکنے کے لئے ناظم آباد ٹاون میں باقائدہ جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے  جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرنے والے عملے کو ہدایت کی کہ ناظم آباد ٹاون کی ہر یونین کمیٹی کے ہر مقام پراسپرے کو ممکن بنایا جائے خاص طور پر ندی نالوں کے قریب اور نشیبی علاقوں میں اسپرے گاڑیوں اور دستی مشینوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسپرے کیا جائے

انہوں نے کہا کہ اسپرے مہم عوام کا تعاون ہمارے لئے حوصلہ افزاء ثابت ہوگا، واضع رہے کہ ناظم آباد ٹاون کی اسپرے مہم میں تمام یونین کمیٹیز میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائیگا۔ رہائشی علاقوں سمیت مساجدو امام بارگاہوں،اسکولز،کالجز، بازاروں اور شاپنگ سینٹرزکے اطراف بھی بھرپور اسپرے کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بہتر ماحول مہیا کیا جاسکے،  تاہم شہریوں کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئے اور کو شش کرنی چاہئے کہ گھروں کا کچرا نالوں اور سڑکوں پر نہ پھینکا جائے بلکہ ٹاؤن کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالا جائے اور اپنے گھر محلے کی صفائی ستھرائی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے جب ہم سب مل کر کام کریں گے توناظم آباد ٹاؤن صاف و شفاف اور جراثیم سے پاک ٹاؤن بن جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں