آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ممبران کے لئے عید ملن ڈنر اور قوالی کا اہتمام

کراچی ( رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے آرٹس کونسل کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے عید ملن ڈنر اور قوالی کا اہتمام جون ایلیاءلان میں کیا گیا جس میں آرٹس کونسل کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے سیکریٹری اعجاز فاروقی اور اراکین گورننگ باڈی کے ساتھ تمام ممبران کو خوش آمدید کہا۔

آرٹس کونسل کراچی کے ممبران کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زبردست عشائیے سے لطف اندوز ہوئے۔۔عشایے کے بعد قوال فرید ایاز اور ابو محمد قوال گروپ کی قوالی نائیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔معروف قوالوں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے سماع باندھ دیا ۔قوال فرید ایاز اور ابو محمد قوال کی زبر دست پرفارمنس پر شرکاءجھومتے رہے۔۔ممبران کا کہنا تھا کہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھایا جانے والا ہر اقدام قابل ستائش ہے۔۔آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے ایسے پروگرامز کا انعقاد مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتے ہیں جہاں تمام ممبران بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں