آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کسی ایک شخص کیلئے نہیں:عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی پانچ سال کی گئی ہے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی اچانک نہیں ہوئی، اس پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف مدت ملازمت 4 سال ہوتی تھی جو ضیاء الحق کے دور میں 3 سال کی گئی۔ہم نے بیرسٹر گوہر کو موقع دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس پر بات کرسکیں، مگر ان کے ساتھیوں نے بہت شور مچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی 5 سال کی گئی ہے، یہ کسی فرد واحد کے لیے نہیں ہے اور نہ ہی یہ ایکسٹینشن ہے، اسے عہدے سے منسلک کیا گیا ہے

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 34 ججوں کی تعداد حتمی نہیں، بل کہ یہ زیادہ سے زیادہ تعداد ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں