وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
