کراچی: چیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی ٹاون کی عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی کمی و کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا لہٰذا اس حوالے سے ہم کورنگی ٹاون کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی دن رات کی جہدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہماری یہ جہدوجہد اور محنت بلا امتیازوتفریق ہے اور ساتھ ہی کورنگی ٹاون کے تمام بلدیاتی نمائندے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون اور عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 5 اور چکرا گوٹھ قبرستان روڈ میں سیوریج لائن بچھائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئر مین یو سی 5 سیدامجدحسین، چیئر مین یوسی 4 سلمان رند ، سٹی کونسلر صنوبر فرحان ،چیئر مین یوسی 10 حبیب بھنگر ،چیئر مین یو سی 11مر تضی میمن ،پی ایس95پیپلز یوتھ کے صدر وقار لو دھی اور ٹاون کے افسران و دیگر بھی موجود تھے
انہوں نے مزید کہاکہ سیوریج لائن کا عوام کا دیرینہ مسلہ تھا جو ہم حل کرنے جا رہے ہیں اور انشاللہ ہم کورنگی کی تمام یو سی میں ترقیاتی کا مو ں کا جال بچھا دے گے اورعوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائے گے۔
چیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں علاقائی ترقیاتی امور کی انجام دہی اور صفائی وستھرائی اور سر سبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔
