کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات۔وفد نے چیئرمین محمد یوسف کو نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں موجود مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات میں نکاٹی نارتھ کراچی کے صدر فیصل معیز،جنرل سیکرٹری شبیر و دیگر ممبران کے علاوہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کےAC سینٹرل شاہ رخ،ایکس سی این واٹر بورڈ ماجد اور نواز،یونین کمیٹی نمبر 09 کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی،یوسی 10 کے چیئرمین قاری فیصل،یوسی گیارہ کے غضنفر علی خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
(نکاٹی) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کے وفد نے انڈسٹریل ایریا میں موجود مسائل سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے چیئرمین محمد یوسف سے ملاقات کی
وفد نے انڈسٹریل ایریا میں موجود پانی اور سیوریج کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے نئی لائنیں ڈالنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل ایریا میں سیوریج اور پانی کی لیکج کی وجہ سے سڑکیں تباہ ہورہی ہیں جس سے کاروباری ترسیلات میں دشواری پیش آرہی ہے،اسی کے ساتھ پانی کی کمی کی وجہ سے کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں لہذا نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں موجود مسائل کو حل کرنے کئے لئے اقدمات کئے جائیں۔
ملاقات میں چیئرمین محمد یوسف نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کے صدر کی گفتگو اور مسائل کوبغور سُنا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے ساتھ کاروباری حضرات کے مسائل سے باخوبی واقف ہیں اور انشاء اللہ جلد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات شروع کریں گے۔
چیئرمین محمد یوسف نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے AC سینٹرل شاہ رخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسڑیل ایریا کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے جس میں نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی۔
