اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے بل پر ووٹ نہیں دے گی
ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ، آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمارے درد دکھ کو اپنا سمجھ کر رول ادا کیا۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم نے حکومتی مسودے پر غور کیا ، پی ٹی آئی آئینی ترامیم کیلئے اسمبلی میں ووٹ نہیں دے گی۔ہمارا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمیشہ ساتھ رہے گا۔
