کراچی: بلدیہ وسطی میں پولیو کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ سلیم نے بلدیہ وسطی کے پانچوں ٹاؤن چیئرمینزو نمائندوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف و افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھنے کا عزم۔اس موقع پر دیگر ٹاؤن کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ سلیم نے میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچوں ٹاؤن کے منتخب نمائندے و افسران ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ بلدیہ وسطی میں پولیو کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
س موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے یہ ایک قومی فریضہ ہے اورملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،تاکہ ہمارے نونہال زندگی بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔
چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ پولیو ورکرز کی رہنمائی اورپولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے چیئرمین نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ سلیم کی ہدایت کے مطابق ٹاؤن انتظامیہ پولیو کے خلاف مہم میں پہلے سے زیادہ بہتر خدمات فراہم کرے گی انشاء اللہ جلد نیو کراچی ٹاؤن پولیو سے پاک ٹاؤن بن جائے گا۔
