چئیرمین صفورا ٹاؤن کی قیادت میں اسرائیلی بربریت کے خلاف ریلی

کراچی:فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی میں سماما فلائ اوور کے نزدیک ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا .

احتجاجی مظاہرے  میں وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ،میونسپل کمشنر منور حسین ملاح سمیت منتخب بلدیاتی نمائندگان ،افسران اور بڑی تعداد میں ملازمین و عوام نے شرکت کی. مظاہرے وریلی کا انعقاد مین یونیورسٹی روڈ پر کیا گیا.

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت اب ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے،فلسطینی عوام پر ظلم کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم کیخلاف ہم سب ایک پیج پر ہیں ،اسرائیل کی دہشت گردانہ کاروائیاں نہ صرف فلسطین بلکہ پورے عالم کیلئے خطرہ ہیں،اقوام متحدہ کو اسرائیل کی دہشت گردانہ کاروائ کا نوٹس لے کر اسے دہشت گردانہ کاروائ کرنے سے روکنا چاہیئے انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر فلسطین میں ظلم نہ رکا تو نہ صرف سندھ بلکہ پورا پاکستان فلسطینی عوام کیلئے جان کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے.

وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین سے ہر مسلمان کا  روحانی تعلق ہے وہاں کئے جانے والے ظلم پر ہمارا خون کھولتا ہے،اقوام متحدہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وقت ضائع کئے بغیر اسرائیل کے ظلم وستم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے.

میونسپل کمشنر منور حسین ملاح سمیت دیگر افسران ،منتخب بلدیاتی نمائندگان نے بھی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا.

مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعروں کی مدد سے اسرائیلی جارحیت کی نفی کی گئ.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں