گلبرگ ٹاؤن میں اسپرے مہم کا آغاز،عوام کو بہتر سہولیات مہیا کررہے ہیں نصرت اللہ

عوام کو موزی امراض سے بچایا جا سکے فاروق نعمت اللہ

کراچی: امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے اسپرے مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، وائس چیئرمین محمد الیاس یوسی چیئرمین ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ مچھروں کے بڑھنے سے وائرل ہونے والی بیماریاں ملیریا ڈینگی اور چکن گونیا جیسی امراض پھیل رہے ہیں ان سے بچاؤ کے لیے گلبرگ ٹاؤن نے الخدمت کے تعاون سے اسپرے مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ مچھروں کا خاتمہ کیا جا سکےاور عوام کو ان موزی امراض سے بچایا جا سکے

چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ نے کہاکہ ٹاؤن کے دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ ہماری توجہ اس پر بھی مرکوز تھی روزانہ کی بنیاد پر ایک ایک یو سی میں اسپرے کیا جائے گا تاکہ عوام کو بیماریوں سے بچایا جا سکے اس کے ساتھ علاقوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے محدود وسائل میں بھی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہم عوام کے درمیان ہیں اور عوامی مسائل سے آگاہ ہیں اور ان مسائل کو حل کر رہے ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں