گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبے تیز رفتار سے تکمیل کی جانب لے جارہے ہیں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے ہر ایک مسئلے کو حل کرینگے، خاص طور پرپینے کے صاف پانی کی طرف توجہ دی جارہی ہے:طارق عزیز بلوچ
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبہ واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ کیا
اس موقعے پر ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبے تیز رفتار سے تکمیل کی جانب لے جارہے ہیں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے ہر ایک مسئلے کو حل کرینگے، خاص طور پرپینے کے صاف پانی کی طرف توجہ دی جارہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق عوام کو بلدیاتی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر عمل پیرا ہیں
چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام سے کیے ہوئے وعدے پائے تکمیل ہونے جارہے ہیں،ہمار ا ادارہ بھی مثالی کارکردگی کو جاری رکھا ہوا ہے،میراجو کام ہے اس کو ذمے داری سے ادا کررہا ہوں، اس میں میری ٹیم بلخصوص میونسپل کمشنر احمد یار،سپرٹینڈنٹ ا نجینئرز اور دیگر اعلیٰ افسران میرے شانہ با شانہ کھڑے ہیں، اس دوران کافی مشکلات کا سامنہ بھی کرناپڑا، جس کا ڈھٹ کر مقابلہ کیا،اور آج ہم ترقیاتی سفر کی طرف کامیابی سے گامزن ہیں میری کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو ان کے میرٹ کے مطابق انجام دیں۔
اس موقع پر علاقائی معززین نے چیئر مین طارق عزیز بلوچ سے ملاقات کی او ر جاری واٹرسپلا ئی اسکیم کے منصوبے پر شکریہ ادا کیا۔
