معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہچ گئے
معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد کے ہوائی اڈے پرپہنچے جہاں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی آمور شمشیر علی مزاری نے ان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ڈاکٹر ذاکر نائیک مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کا اعلان چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر میں اور شیخ فارق نائیک دورہ پاکستان کریں گے۔5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔
