کراچی:بلوچ پل کے قریب جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ اور تاجدار ختم نبوت ﷺ تقریب کا انعقاد
کراچی: شہر قائد کی علاقے بلوچ پل کے قریب سالانہ محفل جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ اور تاجدار ختم نبوت ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
علامہ عمر صدیق اشرفی کے زیراہتمام جشن میلاد مصطفیٰ کی عظیم الشان تقریب میں علامہ نثار علی اجاگر، حاجی محمد حسین جلالی، حاجی علی رضا بلوچ، رانا محمد صادق و دیگر نے شرکت کی۔
علامہ کرامن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ ﷺ کی سنت مبارک پر چل کر انسان اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتا ہے، یے پل کی دنیا ہے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ آخری نبی ہیں یے ہمارا ایمان ہے، یہ دنیا بھی انہیں کیلئے ہی بنی ہے اور ہمارے لیئے آخرت میں راہ نجات بھی وہ ہی ہونگے۔
علامہ کرامن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ اگر کوئی توہین رسالت کا مرتکب ہو تو اسے عام آدم سزا دے، اس کیلئے ہمارے پاس قانون موجود ہے قانون اپنی تقضائیں پوری کرے اور اس سزا دے، تمام مسلمان بھائی ہیں،ایک دوسرے سے محبت کے ساتھ رہنا چاہیے۔
تقریب کی آخر میں فلسطین، لبنان اور کشمیری بھائیوں سمیت عالم اسلام کیلئے دعا بھی کی گئی۔

