کراچی میں تجاوزات کے خاتمی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات کی۔ملاقات میں سیکریٹری بلدیات، میونسپل کمشنر بھی شریک تھے۔
ملاقات میں کراچی شہر کی تجاوزات اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ملاقات میں کے ایم سی ملازمین کے پینشن، کے ایم سی کی بسسز سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔
ملاقات میں شہر کراچی سے انکروچمنٹ ہٹانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو اظافی اختیارات دیئے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ شہر سے انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔شہر کے ہسپتالوں کے اطراف تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی ہے۔سڑکوں کی مرمت کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی بہتر بنائیں گے۔شہر کراچی سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔
چیف سیکریٹری سندھ کہنا تھا کہ ایم سی کی بسسز کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا۔کے ایم سی ملازمین کے پینشن مسائل کو حل کیا جائے گا۔
