تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کے حق میں احتجاج کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے سب واضح ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پی ٹی آئی کو باہر رکھنا اور پارٹی کو اڑادینے کی کوشش تھی، اب سب بے نقاب ہوچکا ہےاور سارے پردے ہٹ چکے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے جمہوری طریقے سے کیس لگنے کی خلاف ورزی کی گئی۔ عدلیا کی آزادی کے حق میں جمعرات کو احتجاج کرینگے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے ہمارا اپنا احتجاج ہے اور ہفتے کو راولپنیڈی میں جلسہ کرینگے اگر جلسے کی اجازت نہ بھی دی گئی تو جلسہ کریں گے۔
