پینٹنگزمعاملہ غلط فہمی قرار،محکمہ ثقافت نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

پینٹنگزمعاملہ غلط فہمی قرار،محکمہ ثقافت نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز معاملے پر محکمہ ثقافت کے تحقیقاتی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ جاری

دو رکنی کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کو پیش کردی

پینٹگز معاملے پر ڈی جی کلچر منور مہیسر ڈی جی آرکیالوجی اینٹیکیوٹیز عبدالفتح شیخ انکوائری کیلئے مقرر کیے گئے تھے

کمیٹی نے فیریئر ہال انتظامیہ سے معاملے کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامیہ سے بھی تفصیل لی

جانچ کمیٹی نے فیریئر ہال میں عباس رضا رضوی، سینیئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس کے ایم سی، منصور احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر کے ایم سی، عبدالابرار شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر فیریئر ہال سے بھی معلومات لی،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیریئر ہال کے دورے دوراں معلوم ہوا متعلقہ پینٹگز 2017 سے وہیں پر موجود ہیں غائب نہیں ہوئی۔ڈرامے میں نظر آنے والی پینٹنگز یہی ہیں

رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ فیریئر ہال میں ہی کی گئی تھی، ڈرامے کی دیگر مختلف ویڈیوز دیکھنے سے بھی واضع ہوا ڈرامہ فیریئر ہال میں شوٹ کیا گیا ہے،مختلف ایگزیبیشن کے باعث پینٹگز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کیا جاتا رہا ہے،آرٹسٹ نے اپنی پینٹنگز واپس لینے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی،پینٹگز مالک اور فیریئر ہال انتظامیہ کے درمیان غلط فہمی ہوئی جبکہ پینٹگز یہی پر موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں