رائٹر گلڈز ہاوسنگ سوسائٹی کا اہم اجلاس،ممبران نے شرکت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائٹر گلڈز ہاوسنگ سوسائٹی کا اہم اجلاس گزشتہ ہیڈ آفس میں منقعد ہوا جس کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی
اس موقع سید امتیاز الحق بخاری نے تمام ممبران کی آمد پر اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ رائٹر گلڈ سوسائٹی میں سب سے زیادہ حق دار الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے نمائندہ لوگ ہیں اور انشاءﷲ ہم حق داروں کو ان کا حق دلوانے میں اپنا بھر پور کردارادا کرینگےکچھ عناصر منفی ہتکنھڈے استعمال کررہے ہیں ہم ان کو کہتے ہیں کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں اور اس سوسائٹی پر نظر نہ رکھیں مجبورہ ہم ان عناصر کو میڈیا کے سامنے ایکسپوز کرنا پڑے گا چیرمین سوسائٹی الحمد اللّه ابھی حیات ہیں
انہوں نے ہم دوسرے مرحلے میں بھی مذید صحافیوں کو سوسائٹی میں پلاٹ دینے پلان مرتب کرنے کے خواہش مند ہیں فرید احمد مون نے کہا کہ سوسائٹی کے حوالے سے تمام تر لیگلز چیزیں پوری ہیں تمام اداروں سے این او سی مکمل ہے نقشے وغیرہ منظور شدہ ہیں تقربیا تمام تر کام مکمل ہے ہر چیز کلیئر ہیں اب ہم انشاءﷲ تعمیرات کی طرف بڑھ رہے ہیں
اس کے بعد آلاٹیز کو ڈلیور کرینگے معروف ٹی وی اینکر علی رضا نے کہا کہ آج کا اجلاس بہت خوشگوار رہا ہم سید امتیاز الحق کی پچس سالا خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہیں جو صحافی برادری کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کا احساس کرتے ہیں
سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران اور معروف سینئر صحافی جاوید اصغر چوہدری نے کہا کہ ہم سب امتیاز الحق بخاری کی قیادت میں متحد ہیں اس موقع پر پروفیسر شاداب احسانی، جاوید اصغر چوہدری، امتیاز خان فاران، علی رضا، کاظم حسین ایڈوکیٹ، فرید احمد مون، فرحان درانی، کاشف خان، آفتاب خان، سید معاذ الحق بخاری، عثمان علی بیگ، آغا خالد،وسیم خان، انور حسینی، احرار خان، جی اے خان، ایم اسد اقبال، مقبول احمد، شکیل احمد کانگا، ظفر دارا، باقرعلی خان، شاہکار علی رضا، موجود تھے

