وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں مکمل تباہ اسکولوں کی عمارتیں تعمیر کرنے کی ہدایت کردی

سندھ میں سنہ 2022ء میں 40978 اسکولوں میں سے 19808 اسکول بری طرح متاثر ہوئے

متاثر 19808 اسکولوں میں 7503 مکمل تباہ ہوئے اور 12305 جزوی طور پر متاثر ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں سے متاثر اسکول عمارتوں کے حوالے بریفگ دی

سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سنہ 2022ء میں 40978 اسکولوں میں سے 19808 اسکول بری طرح متاثر ہوئے۔متاثر 19808 اسکولوں میں 7503 مکمل تباہ ہوئے اور 12305 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

جو اسکول مکمل تباہ ہوئے ہیں وہ دوبارہ تعمیر کروائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

وزیر تعلیم نے کہا کہ 40978 اسکولوں میں 5.22 ملین بچے زیر تعلیم ہیں۔تباہ شدہ اسکولوں میں 2.233 ملین بچے زیر تعلیم ہیں۔تباہ شدہ  اسکولوں میں عارضی بندوبست کے تحت تعلیم فراہم کی جارہی ہئے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہئے،

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ سندھ میں 2608 الیمینٹری اسکولوں میں 1192 تباہ ہوئے1192 تباہ الیمینٹری اسکولوں میں 338 مکمل تباہ اور 854 جزوی تباہ ہوئے۔سندھ میں 1654 سیکنڈری اور 491 ہائیر سیکنڈری اسکول ہیں 928 سیکنڈری اور 278 ہائیر سینڈری اسکول بارشوں میں تباہ ہوگئے،صوبے کے 23 اضلاع میں 538 تباہ اسکولوں کی تعمیر اے ڈی پی پروگرام کے تحت جاری ہے

چین کی گرانٹ کے تحت 100 اسکولوں کی تعمیر کی اسکیم منظوری کے آخری مرحلے میں ہے۔100 اسکولوں میں 20 حیدرآباد، 29 خیرپور، 29 لاڑکانو اور 22 سکھر ڈویژن میں شامل ہیں

وزیراعلیٰ سندھ نے تباہ شدہ اسکولوں کو چین کی گرانٹ سے تعمیر کی اسکیم منظور کرکے شروع کرنے کی ہدایت

وزیر تعلیمل سید سردار شاہ نے کہا کہ اسوقت 4162 تباہ شدہ اسکولوں مختلف پروگرامز کے تحت زیر تعمیر ہیں یا کام شروع ہونے والا ہے۔

چین کی گرانٹ کے تحت 100 اسکول، یورپین یونین کے تحت 112 اسکول اور جائیکا کے تحت 9 اسکول زیر تعمیر ہیں۔سندھ حکومت کے اپنے بجٹ سے 1132 تباہ شدہ اسکولوں کی مرمت ہو رہی ہے۔وفاقی پی ایس ڈی سے 833 اسکولوں کی مرمت ہو رہی ہے، وزیر تعلیم کی آگاہی۔ورلڈ بینک کی مدد سے 833 تباہ شدہ اسکولوں کا تعمیری کام جاری ہے۔سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپرومینٹ پروجیکٹ کے تحت 31 اسکول زیر تعمیر ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں