گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے:نصرت اللہ
کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے وائس چیئرمین یو سی 3 مفتی نعمان ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف کہ ہمراہ بلاک 16 منصورہ پارک میں پودا لگایا
اس موقع پر نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ گلبرگ ٹاؤن میں محکمہ باغات کی جانب سے پورے سال پودے لگانے کا عمل جاری رہتا ہے ہماری نرسری سے تیار ہوئے پودے ہم سڑکوں گرین بیلٹ پارکوں اور مختلف جگہوں پر لگا رہے ہیں اور ان کی نگہداشت کا عمل بھی جاری رہتا ہے، ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف کی نگرانی میں شاہراہ ولی اللہ پر ان کا عملہ شجر کو شجر سایہ دار بنانے میں مصروف عمل ہے طاہر ولا سے یاسین اباد تک گرین بیلٹ پر پودوں کی آبکاری کا کام جاری ہے اس کے ساتھ ٹاؤن انتظامیہ نے بلاک 22 میں 800 رننگ فٹ سیوریج لائن کے کام کا بھی آغآز کر دیا ہے جس سے بلاک 22 میں رہنے والے لوگوں کے سیوریج کے مسائل میں کمی واقع ہوگی ہم خدمت کے جذبے سے آئے ہیں اور عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے محدود وسائل میں بھی عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کر رہے ہیں ۔
