فوت شدہ لوگوں کے نام پر جاری تمام سمیں بند کرنے کا فیصلہ
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ علامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والے اپنے نام کروالیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ معیاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی جو فوت شدہ لوگوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر جاری ہوئی تھیں۔
علامیے کے مطابق یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کی سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔
