بیریسٹر مرتضیٰ وہاب بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مقرر
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
پولیٹیکل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی آئینی خدمات تھیں جن کی بنا پر بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
